چنڈی گڑھ، 26دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتی کسان یونین(بی کے یو) کے ایک گروپ نے اگلے سال ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو حمایت دینے کا آج اعلان کیا ہے۔پارٹی سربراہ بھوپندر سنگھ مان نے کہا کہ بی کے یو کے عہدیداروں کے اجلاس میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے عام آدمی پارٹی(آپ)کوایک ”چائنیز کھلونا“بھی بتایا۔مان نے کہا کہ لوگوں کے درمیان چھ ماہ تک آپ کو لے کر کافی جوش تھا، لیکن اب یہ ایک ناقص درجے کے چائنیز کھلونے کی طرح نظر سے اتر گیا ہے۔سابق ایم پی نے پنجاب ریاستی کانگریس کے سربراہ امرندر سنگھ کو کسانوں کے اس تنظیم سے رابطہ کرنے اور زرعی شعبے کے لئے کانگریس کا ایجنڈا لانے کے واسطے انہیں شکریہ ادا کیا۔